ابنا: میخائیل اولیانوف نے آج روس ریڈیو سے گفتگو میں کہا کہ ایران کے ممکنہ طور پر ایٹم بم بنانے کے بارے میں منفی پروپگينڈا ہرانسانی اصول کے خلاف ہے اور اس اقدام کے سیاسی اھداف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں فیصلہ کرنا چاہیے اور حقائق اس بات پر گواہی دیتے ہیں کہ ایران کا ایٹمی پروگرام مکمل طرح سے ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کی نگرانی میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پروپگينڈوں کےبرخلاف اب تک ایسا کوئي ثبوت نہیں ملا ہے جس سے معلوم ہوتا ہو کہ ایران کا ایٹمی پروگرام فوجی مقاصد کاحامل ہے۔ یاد رہے امریکہ اور اس کا بغل بچہ اسرائیل اسلامی جمہوریہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے خلاف طرح طرح کے بےبنیاد الزامات لگاتے رہتے ہیں۔.......
/169